ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل میں واپسی کا عندیہ دےدیا

28  فروری‬‮  2022

ویسٹ انڈینزکے سابق کپتان  ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی بلند و بالا چھکے مار سکتے ہیں۔

ماضی میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ڈیرن سیمی نے ٹوئٹر پر ایک ویب سائٹ کی خبر شیئر کی جس میں اُن چار کھلاڑیوں کے نام تھے جنہوں نے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں آخر کے اوورز میں سب سے زیادہ چھکے لگائے۔

تفصیلات کے مطابق اس فہرست میں پہلے نمبر پر سیمی ہیں جنہوں نے ڈیتھ اوورز میں مجموعی طور پر 35 چھکے لگائے اور دوسرے نمبر پر ملتان سلطانز کے خوشدل شاہ ہیں جنہوں نے 27 چھکے لگائے۔

اس فہرست میں حالیہ دنوں کے ہیرو لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا کا تیسرا نمبر ہے جنہوں نے ڈیتھ اوورز میں 26 چھکے لگائے ہیں جب کہ آصف علی نے بھی آخر کے مشکل اوورز میں مجموعی طور پر 26 چھکے  لگائے ہیں۔

سیمی نے خود کو نمبر ون پر براجمان دیکھا تو کہا کہ  میں اب بھی ایسے چھکے لگاسکتا ہوں ، مجھے پی ایس ایل میں واپس آنا چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved