آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےانسانی اور مہاجرین کے بحران سے بچنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور بحران میں اقوام متحدہ کے ادارہ مہاجرین کے کردار کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی سلامتی ،افغانستان کی تازہ صورتحال اور انسانی امداد کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنربرائے مہاجرین نے پاکستان کی چار دہائیوں تک چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ہمدردی سمیت افغانستان میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔ حالات کی مزید بہتری کیلئے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔