فیفا نے ورلڈ کپ میں روس کی شرکت پر پابندی عائد کردی

1  مارچ‬‮  2022

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے رکن ممالک کے اعتراضات پر روس کی ٹیم کو ورلڈ کپ کے ایونٹ سے باہر کر دیا ہے۔
فیفا اور یورپئین فٹ بال ایسوسی ایشن نے مشترکہ اعلان میں کہا ہے کہ روس اب عالمی سطح پر فٹ بال کے کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکے گا۔واضح رہے کہ اب سے چند گھنٹے قبل فیفا نے روس کی فٹ بال ٹیم کو اپنے ملک کا نام اور جھنڈا استعمال کئے بغیر فٹ بال ایونٹس میں شرکت کی اجازت دی تھی۔
فیفا کے اس فیصلے پر متعدد ممالک کی فٹ بال فیڈریشن نے اعتراض کیا تھا اور کہا تھا کہ روس کی فٹ بال ٹیم پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔فیفا نے چند گھنٹوں بعد رکن ممالک کے اعتراضات پر اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا ہے اور اب روس پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔جبکہ یورپ کی فٹ بال فیڈریشن یوئیفا نے بھی روس کی ٹیم پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یوئیفا نے روس کی ایک کمپنی کے ساتھ کئے گئے اسپانسر شپ معاہدے کو بھی منسوخ کر دیا ہے.یوئیفا کے ساتھ روس کی ایک توانائی کمپنی گیزپروم کے ساتھ تقریباً 40 ملین یورو فی سیزن کا معاہدہ تھا جو 2012 سے جاری تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved