پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جمعہ سے کھیلا جائے گا،سریز سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر کا کورنا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے، جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بھی تصدیق کردی گئی ہے، اور حارث رؤف کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ قومی اسکواڈ کے باقی تمام کھلاڑیوں کےٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں 4 تا 8 مارچ تک کھیلا جائےگا، ٹیسٹ اسکواڈ میں حارث رؤف کا نام بھی شامل ہے اور اب ان کی جگہ متابدل کھلاڑی نسیم شاہ کو شامل کر لیا گیا ہے ۔