پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھ رکھی ہے۔
آج کے میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلوی کھلاڑی فیلڈنگ کے لیے گراؤنڈ میں اترے تو دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی کیونکہ تمام کھلاڑیوں اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھ رکھی تھی۔
آسٹریلوی کھلاڑیوں کی سیاہ پٹیوں کو دیکھ کر شائقین کرکٹ بھی حیرت میں مبتلا ہوگئے تاہم اب اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا نے وضاحت پیش کردی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر راڈنی مارش 74 برس کی عمر میں آج انتقال کرگئے ہیں جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ راڈنی مارش کی یاد میں آج آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پنڈی ٹیسٹ میں اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھے گی۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق راڈنی مارش نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 96 ٹیسٹ اور 92 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔