آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دئیے گئے 144 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی دوسری گیند پر 2صرف وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے محتاط انداز میں کھیل کا آغاز کیا، لیکن اس کے باوجود لنڈل سمنز 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، نکولس پورن اور کرس گیل نے 12،12 رنز کی اننگز کھیلیں۔کپتان پولارڈ 26 رنز بنا کر نمایاں رہے ، آندرے رسل صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، شمرون ہٹمیئر ایک ہی رن بناسکے جب کہ ڈیوائن براؤ 8 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کیشومہاراج نے 2، کاگیسو رباڈا، اور انرچ نورکیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ڈمبا باؤما اور ریزا ہینڈرکس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ڈمبا پہلے ہی اوور میں 2 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے تاہم ہینڈرکس 39 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد وان ڈار ڈاسن اور ایڈن مارکرم نے 43 اور 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔