تاریخی پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، امام الحق مرد میدان ثابت ہوئے

4  مارچ‬‮  2022

تاریخی پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور  پاکستانی اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے بہترین آغاز فراہم کیاہے ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈٰیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،بیٹنگ کا آغاز پاکستانی اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے  ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 105 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

بعد ازاں عبداللہ شفیق پیٹ کمنز کی گیند پر نیتھن لیون کو کیچ دے بیٹھے، عبداللہ شفیق نے 105 گیندوں پر 44 رنز اسکور کیے جس میں ان کے 3 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔

دوسرے ہینڈ پر موجود امام الحق نے وکٹ کو سنبھالا اوران کا ساتھ سابق کپتان اظہر علی نے دیا جبکہ اظہر علی نے نصف سنچری کے ساتھ 165 گیندیں کھیل کر 64 رنز اسکورکیے ہیں اورناٹ آؤٹ ہیں۔

پنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کے مرد میدان امام الحق نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے  271گیندوں پر سنچری کی بدولت 118 رنز اسکور کرلیے ہیں جس میں ان کے 15 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پہلے دن کے اختتام پر  90 اورز کا  کھیل پورا ہونے پر پاکستان نے  1وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved