دنیا کرکٹ کو بڑا دھچکہ، لیگ سپن کے بادشاہ شین وارن انتقال کر گئے

4  مارچ‬‮  2022

.شین وارن تھائی لینڈ دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شین وارن دل کا دورہ پڑنے کے سبب 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں حاصل کیں ۔وہ 700 سے زائد ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے بالر تھے۔

شین وارن نے اپنا ڈیبیو ٹیسٹ کرکٹ سے کیا اور پہلا میچ 1992 میں بھارت کے خلاف کھیلا۔ 2007 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ ان کے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا اور 15 سال پر محیط اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں وہ 1000 سے زائد وکٹیں لینے والے دوسرے بولر ہونے کا اعزاز لیے وہ ریٹائر ہوگئے۔

کرکٹ کی اب تک کی تاریخ میں صرف شین وارن اور سری لنکا کے سابق اسپنر مرلی دھرن ایسے کرکٹرز ہیں جنہوں نے 1000 سے زائد وکٹیں لے رکھی ہیں۔

اپنے کیریئر کے دوران شین وارن نے متعدد ایسی گیندیں کیں جنہوں نے نہ صرف بلے بازوں کے ذہن کو گھما دیا بلکہ دیکھنے والے بھی انگشت به دندان رہ گئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved