امریکا نے کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ عالمی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے اپنے جاری بیاںمیں کہا ہے،مختلف ممالک کے لیے نافذ سفری پابندیاں ختم کی جارہی ہیں تاہم امریکا کے سفر کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے، ویکسین شدہ افراد کو 3 دن پہلے اور غیر ویکسین شدہ افراد کو ایک دن پہلےکووڈ ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ غیر ملکی کچھ ایسے افراد اور غیر ویکسین شدہ لوگ بعض صورتوں میں امریکا میں داخل نہیں ہوسکیں گے، 18 برس سے کم عمر افراد اس شرط سے مستشنیٰ ہوں گے جب کہ ایسے شہری بھی مستثنیٰ ہیں جن کے ممالک میں ویکسی نیشن دستیاب نہیں۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں یہ قدام ائیر لائن انڈسٹری کی بحالی اورغیر ملکیوں کو سفری سہولیات دے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ دیگر ممالک کیلئے بنائی گئی سفری کیٹیگریز بھی ختم کی جارہی ہیں جس کے بعد امریکی شہریوں کے علاوہ غیر ملکی افراد بھی امریکا کا سفر کرسکیں گے۔