دنیا کرکٹ میں سوگ کا سماں،شین وارن کی موت پر ساتھی کھلاڑیوں نے خراج عقیدت پیش کیا

4  مارچ‬‮  2022

دنیا کرکٹ میں سوگ کا سماں،شین وارن کی موت پر ساتھی کھلاڑیوں نے خراج عقیدت پیش کیا

دنیا  کر کٹ میں سوگ کا سماں ہے، شین وارن کی موت نے ساتھی کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کو سوگوار کردیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شین وارن تھائی لینڈ کے علاقے کو ساموی میں اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائےگئےان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

شین وارن کے انتقال پر دنیائے کرکٹ سوگوار ہے اور شائقین بھی صدمے سے دوچار ہیں،سابق ساتھی کرکٹرز نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور اپنے ردعمل کا بھی اظہار کیا۔

 اپنی ٹوئٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھاکہ  میں اپنے دوست وارن کی ناگہانی موت کے بارے میں سن کر صدمے میں ہوں اور انتہائی غمگین ہوں,ان کا کہنا تھاکہ وہ ہمیشہ رابطے میں اور ہمیشہ مددگار ررہا، وہ ایک مشہور بولر کے علاوہ وہ ایک بہترین انٹرٹینر بھی تھا، ان کے خاندان اور دوستوں سے تعزیت کرتا ہوں۔

سابق آسٹریلوی  وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے بھی اس پر ٹوئٹ کیا جس میں ان نے  دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی شین وارن کے   کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کے وہ ان کے بہترین دوست ہیں اور ان کے  موت کی خبر ابھی اور وہ الفاظ میں اس غم  کا  اظہار نہیں کر سکتے۔

 انڈین بلے باز ویندر سہواگ نے بھی  اپنی ٹوئٹ  میں  انہیں خراج عقیدت پیش کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ شین وارن کے انتقال کا یقین کرنا مشکل ہے، یہ کرکٹ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، انہوں نے اپنی جادوئی اسپن سے نسلوں کو متاثر کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمیشہ شین وارن کی کمی محسوس کریں گے، میرا دل اور دعائیں ان کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved