آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے مقابلے میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد گراؤنڈ سیکیورٹی، سیکیورٹی کے نعروں سے گونج اٹھا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں گزشتہ روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر قوم کو ایک اور بڑی خوشی دی۔پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ حارث رؤف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Crowd chanting 'Security, security' at New Zealand fielders#security #NZvsPAK #HarisRauf #AsifAli #shoaibmalik #BabarAzam #Congratulations #CricketTwitter #Cricket pic.twitter.com/8Fp0EyLGES
— Zain Nadeem (@zain5832) October 26, 2021
میچ کے دوران صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے میچ کے دوران اور پاکستان کے ہاتھوں بری طرح سے شکست کے بعد سیکیورٹی، سیکیورٹی کے نعرے لگاکر نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کیا۔
صرف اسٹیڈیم میں ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر مزاحیہ میمز بناکر بڑی تعداد میں شیئر کرائی جارہی ہیں اور کرکٹ شائقین طنزیہ انداز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم سے ’’سکیورٹی‘‘ کا مسئلہ حل ہونے سے متعلق طنز کررہے ہیں۔
Security Problem Resolved 🇵🇰#PAKvNZ #security pic.twitter.com/KFeukd41XB
— Zahoor Ahmed KalaDI (@KaladiZahoor) October 26, 2021