پشاور دھماکے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا بیان سامنے آگیا

5  مارچ‬‮  2022

آسٹریلین ٹیم کے کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔

آسٹریلین ٹیم کے کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کے باوجود پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلین ٹیم پاکستان میں اچھے ہاتھوں میں ہے۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق انڈریو مکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ’ ٹیم محفوظ ہاتھوں میں ہے، تاہم اگر حالات تبدیل ہوتے ہیں تو ہماری سکیورٹی ٹیم ہماری  رہنمائی کرے گی’۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا بیان پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

میچ کے پہلے دن کے کھیل کے بعد آسٹریلین ٹیم کے کوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پشاور کے عوام سے تعزیت کرتے ہیں اور اس دھماکے کے حوالے سے ہماری سیکیورٹی ٹیم درست رہنمائی کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب سے ہم پاکستان آئے ہیں تو ہم بہت اچھے ہاتھوں میں ہیں، میدان میں ماہرین ہماری بھرپور رہنمائی کررہے ہیں، اگر کچھ تبدیلی ہوتی ہے تو وہ ہمیں اس بارے میں ضرور آگاہ کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مہمان آسٹریلین ٹیم کو پورے دورے کے لیے سربراہ مملکت کے طرز کی سیکیورٹی فراہم کی ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال کی کوششوں کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے اور اس نے اتنے برسوں تک سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہی پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ کینگروز نے 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved