پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 258 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 796 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 12 ہزار 707 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 37 ہزار 785کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.10 فیصد رہی۔
Statistics 5 Mar 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 37,785
Positive Cases: 796
Positivity %: 2.10%
Deaths :10
Patients on Critical Care: 842— NCOC (@OfficialNcoc) March 5, 2022