ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے آسٹریلوی کرکٹر مارنوس لابوشین کی مدد کرتے نظر آئے۔
اتوار کو راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز مارنوس کے بازو پر گیند لگ گئی۔مارنوس پاکستانی اسپنر نعمان علی کی جانب سے کی گئی ایک گیند کو کھیلنے کے لیے گُھٹنے کے بل بیٹھے تو گیند ان کی کہنی سے ٹکرا جاتی ہے۔
محمد رضوان جو وکٹوں کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں مارنوس کی مدد کے لیے فوراً آگے بڑھتے ہیں اور ان کا بازو سہلاتے ہیں۔پی سی بی نے بھی محمد رضوان اور مارنوس کی یہ ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ محمد رضوان تو مدد کر کے بہت زیادہ خوش ہوئے۔
Rizwan is more than happy to help😄#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/yV9H595UAo
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 6, 2022
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل گزشتہ شب ہوئی بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔