گزشتہ روز ایک واقعہ پیش آیا جس میں بابراعظم کو امام الحق کے تھپڑ مارتے دیکھا گیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے، کھیل کے تیسرے روز ایک دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملا جب بابر اعظم نے امام الحق کو تھپڑ دے مارا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ کی بال پر آسٹریلوی کھلاڑی مارنس نے لیگ سائیڈ پر زور سے شاٹ کھیلا مگر بال پاس فیلڈنگ پر موجود امام الحق کے کندھے پر لگی۔ گیند لگنے پر وہ ادھر ہی گر پڑے بعد ازاں فواد عالم اور کپتان بابراعظم ان کے پاس آئے، بابر نے گلے لگا کرتسلی دی اور مذاق میں ان کےسر پر تھپڑ مارا اور مسکراتے واپس فیلڈنگ پر چلے گئے۔