بھارت میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں پر بغاوت کے مقدموں کا اعلان

28  اکتوبر‬‮  2021

بھارتی ریاست اتر پردیش (یوپی) کے وزیرِاعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں پر بغاوت کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

اپنے ایک انٹرویو میں یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ 24 اکتوبر کو جس کسی نے بھی پاکستان کی جیت کا جشن منایاہےاس کیخلاف بغاوت کے قانون کے تحت مقدمہ قائم کیا جائے گا۔گزشتہ روز پاکستان کی فتح کا جشن منانے کے الزام میں بھارتی ریاست اتر پردیش (یو پی) میں 7 افراد پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوپی پولیس نے 7 میں سے 4 افراد کوگرفتار کرلیا ہے، ان تمام افراد پر پٹاخے پھوڑنے، پاکستان کی حمایت میں نعرے اور اسٹیٹس لگانے کے الزامات ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل راجستھان میں اسکول ٹیچر اور آگرہ میں زیرِ تعلیم تین کشمیری طالب علموں سمیت 6 افراد کوپاکستان کی جیت کے بعد جشن منانے پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔یاد رہے کہ اتوار 24 اکتوبر کو پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار شکست دی جس کے بعد سے بھارت میں کہرام مچا ہوا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں تو پاکستان کے حق میں نعرے لگے ہیں اس کے ساتھ ساتھ دارالحکومت نئی دہلی میں بھی پاکستان کی جیت کی خوشی میں پٹاخے چھوڑے گئے۔

نئی دہلی میں پٹاخے پھوڑنے کے معاملے پر تو سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ سیخ پا بھی ہوگئے اور سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا تھا۔پاکستان سے شکست کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی پر بھی تنقید کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved