بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کا آج کا میچ ناک آوٹ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ جو بھی ٹیم یہ میچ ہارے گی وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے یعنی سیمی فائنلی کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے 24 اور 27 اکتوبر 2021ء کو بالترتین سی لنکا اور انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچز ہار چکی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے پہلے دونوں میچز انگلینڈ اور جنوبی افریقہ سے ہار چکی ہے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں، کپتان محمداللہ نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کم سے کم ٹارگٹ دینے کی پوری کوشش کریں گے۔