آریان خان ایک ماہ بعد جیل سے رہا، عدالت نےکیا شرائط عائد کیں؟

30  اکتوبر‬‮  2021

منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو تقریباً ایک ماہ بعد حراست میں رہنے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

ممبئی ہائیکورٹ نے آریان خان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کیا ہے تاہم عدالت کی جانب سے آریان کی رہائی کے عوض چند شرائط بھی رکھی گئی ہیں۔عدالت کی جانب سے عائد شرط نمبر ایک میں کہا گیا ہےکہ ملزم آریان جس کیس میں گرفتار ہوئے اس طرح کی کسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گے۔  دوسری شرط میں کہا گیا ہےکہ آریان خان رہائی کے بعد ساتھی ملزمان سے کسی قسم کا رابطہ قائم نہیں کریں گے۔ تیسری شرط میں کہا گیا ہےکہ آریان خان عدالت میں زیر سماعت کیس کی کارروائی مکمل ہونے سے پہلے اس حوالے سے کوئی ایکش نہیں لیں گے۔ چوتھی شرط میں کہا گیا ہےکہ آریان خان کیس کے حوالے سے میڈیا یا سوشل میڈیا پر کوئی بات نہیں کریں گے۔5،ملزم آریان خان عدالتی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے۔6 ، آریان خان کو حکم دیا گیا ہےکہ وہ ہر جمعہ دن گیارہ سے دو بجے کے دوران این سی بی کے دفتر میں حاضری لگائیں گے۔

7، جب ایک مرتبہ ٹرائل شروع ہوجائے تو ملزم اس میں تاخیر کے حربے استعمال نہیں کرے گا اور اگر ملزم نے احکامات کی خلاف ورزی کی تو اس کی ضمانت منسوخ بھی کی جاسکتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved