یونائیٹڈ لانچ ایلائنس ایٹلاس 5 راکٹ چار ایڈوانسڈ GOES موسمی سیٹلائیٹس میں سے تیسرے سیٹلائیٹس کو مدار میں بھیج دیا۔ خلاء میں بھیجا جانے والا یہ سیٹلائی بحر الکاہل، الاسکا، ہوائی اور متحدہ ریاست کے مغربی حصے کی نگرانی کرے گا۔
یہ پروجیکٹ موسم کی پیشگوئی کرنے والے انفرااسٹرکچر کو 11 ارب ڈالرز سے اپ گریڈ کرنے کا ہی ایک حصہ ہے۔نیشنل اوشیئنک اور ایٹماسفیئرک ایڈمنسٹریش کے سینئر مینیجر اسٹیو وولز کا کہنا تھا کہ GOES سیریز ہمارے لیے شدید وقوعات کی نگرانی کے حوالے سے انقلابی ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ طوفانوں اور دیگر ماحولیاتی مصائب جیسے کہ جنگلات میں آتشزدگی جو ہمیشہ مغربی ریاستوں کے لئے خطرہ ہوتی ہے، یہ سیٹلائیٹ فعال ہونے کے بعد ماہرین کے لیے اس ہیمسفیئر کی صورتحال میں بڑی تصویر پیش کرے گا۔
ایٹلس 5 کے روس کے بنے ہوئے RD-180 فرسٹ اسٹیج انجن نے مشرقی وقت کے مطابق شام سہ پہر 4:38 پر پرواز بھری۔12 منٹ بعد ایٹلس 5 کے سینٹار سیکنڈ اسٹیج نے تین میں سے پہلی انجن فائرنگ مکمل کی۔سیٹلائیٹ کا خلاء میں چھوڑا جانا لانچ کے ساڑھے تین گھنٹے بعد متوقع تھا۔یہ سیٹلائیٹ زمین کے گرد ایک چکر 24 گھنٹوں میں پورا کرے گا۔