4 کروڑ لوگوں کو مکمل ویکسین لگ چکی ہے، ہدف پورا کریں گے،اسد عمر

30  اکتوبر‬‮  2021

اسد عمر نے کہا ہے کہ 2021 کے آخر تک 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف تھا، اب تک 4 کروڑ لوگوں کو مکمل ویکسین لگ چکی، ہدف پورا کریں گے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے، اب تک 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین کی کم از کم ایک ڈوزلگ چکی ہے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 439 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 72 ہزار 345 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 658 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 3، سندھ میں 4 لاکھ 69 ہزار 475، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 889، بلوچستان میں 33 ہزار 244، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 390، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 874 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 470 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 7 لاکھ 50 ہزار 978 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 690 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 20 ہزار 941 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 364 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 439 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 915، سندھ میں 7 ہزار 563، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 740، اسلام آباد میں 939، بلوچستان میں 356، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جاں بحق ہوئے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved