ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرتے ہوئے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کے نتائج شیئر کرتے ہوئے افغانستان کے کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو ٹوئٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
Afghanistan lost to Pakistan by 5-wicket and concluded the match in the 19th over.
Congratulation @TheRealPCB— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) October 29, 2021
افغانستان کی شکست پر طالبان رہنماء انس حقانی نے بھی ٹیم کو شاعرانہ انداز میں نصیحت کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا کہ
گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں
وہ طفل کیا گرے جوگھٹنوں کے بل چلے
گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں
وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے#افغانستان
— Anas Haqqani(انس حقاني) (@AnasHaqqani313) October 29, 2021
پاکستان کی جیت پر وزیراعظم عمران خان نے جہاں قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی وہیں انہوں نے افغان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی بھی تعریف کی، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغان ٹیم کی جانب سے متاثر کن کھیل پیش کیا گیا۔ میں نے کسی ٹیم کو اتنی تیزی سے عالمی کرکٹ میں اپنی جگہ بناتے اور مقابلے کی غیرمعمولی قابلیت حاصل کرتے نہیں دیکھا۔ مقابلے کی اس سکت اور استعداد کے باعث افغانستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔
بہت مبارک ٹیم پاکستان! افغان ٹیم کی جانب سے متاثر کن کھیل پیش کیا گیا۔ میں نے کسی ٹیم کو اتنی تیزی سے عالمی کرکٹ میں اپنی جگہ بناتے اور مقابلے کی غیرمعمولی قابلیت حاصل کرتے نہیں دیکھا۔ مقابلے کی اس سکت اور استعداد کے باعث افغانستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 29, 2021