اپوزیشن لیڈر نےجسٹس (ر) طارق افتخار احمد، محمد جاوید انور، جسٹس (ر) مشتاق احمد، خالد مسعود چوہدری، عرفان قادراورعرفان علی شامل ہیں۔ وزیراعظم نے نام خط میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومتی رویے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وزیراعظم کو اپوزیشن لیڈر سے سنجیدہ، بامقصد اور بامعنی مشاورت کرنی تھی اور ایسا اتفاق رائے پیدا کرنی کی کوشش کرنی تھی جس میں صوابدیدی یا ناانصافی کی شکایت کی کوئی گنجائش باقی نہ رہتی ہو، لیکن حکومت نے ایسی مخلصانہ کوششیں نہیں کیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 26 اگست 2021ء کو اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے نام خط میں الیکشن کمیشن کی خالی نشستوں کیلئے پنجاب سے راجا عامر، احسن محبوب اور پرویز عباس جبکے خیبر پختونخواہ کیلئے جسٹس (ر) اکرام اللہ خان، مزمل خان اورفرید اللہ خان کے نام تجویز کئے تھے۔
وزیر اعظم عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 213 اور 218 کے مطابق قائد حزب اختلاف کو الیکشن کمیشن میں ممبران کی خالی اسامیوں کیلئے خط لکھا ہے اور پنجاب اور خیبرپختوخخواہ میں تین تین نام تجویز کر دئیے ہیں،ان ناموں پر اپوزیشن کے جواب کے بعد الیکشن کمیشن تعیناتی ہو سکے گی۔ pic.twitter.com/9hCxwc3br7
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 27, 2021