کراچی ٹیسٹ کا پہلا دن، آسٹریلیا نے 3وکٹوں پر 251رنز بنا لیے

12  مارچ‬‮  2022

 آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور اس نے 3 وکٹ پر 251 رنز بنالیے ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے دن آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹ پر251 رنزبنائے ہیں، اسٹیواسمتھ 72، ڈیوڈ وارنر 36 اور مارنس لبوسخانے صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن کےکھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم کے بلے باز عثمان خواجہ 126اور نیتھن لائن بغیر رن بنائے وکٹ پرموجود ہیں۔

قبل ازیں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار  دکھ رہی ہے، کوشش ہو گی کہ اچھا ٹوٹل سجائیں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں فہیم اشرف اور حسن علی کو نسیم شاہ اور افتحار احمد کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبد اللہ شفیق، فواد عالم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی، ساجد خان اور اظہر علی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved