واٹس ایپ کا فارورڈ میسج کی آپشن پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

14  مارچ‬‮  2022

واٹس ایپ انتظامیہ نے فیک نیوز کے سدباب کیلئے فارورڈ میسج کی آپشن پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں فارورڈ میسجز کی نئی حد کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔

ابھی واٹس ایپ صارفین گروپس یا کسی انفرادی صارف کو میسج فارورڈ کرتے ہیں تو 5 سے زائد بار فارورڈ ہونے کے بعد اس پر فارورڈڈ مینی ٹائمز کا لیبل آجاتا ہے۔ مگر اب واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے جب کسی میسج پر فارورڈڈ کا لیبل دیا جائے ا تو اس پیغام کو ایک وقت میں ایک گروپ چیٹ سے زیادہ میں فارورڈ نہیں کیا جاسکے گا۔

اگر آپاس میسج کو کو ایک سے زیادہ گروپس میں فارورڈ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو یہ ہر کسی کو انفرادی طور پر یعنی ان کو ایک، ایک کرکے بھیجنا ہوگا۔ اس پابندی کا اطلاق ان میسجز پر بھی ہوگا جن کو صرف ایک بار فارورڈ کیا گیا ہو۔

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد صارفین کیلئے محفوظ ماحول کو فراہم کرنا، اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ فیک نیوز  آسانی سے نہ پھیلیں۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ نے 2018ء میں افواہوں اور فیک نیوز کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اپنے تمام صارفین پر پیغامات آگے 20 افراد تک فارورڈ کرنے کی پابندی عائد کی تھی، جسے 2019ء میں مزید کم کرکے 5 کردیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved