ملک میں سیا سی حالات خراب ہیں جس کے باعث پاک آسٹریلیا سریز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز سے قبل سیاسی ماحول کے تناظر میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی صورت حال کا جائزہ لینا شروع کر دیا، پی سی بی کی جانب سے سیاسی ماحول کی وجہ سے جڑواں شہروں میں صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
خیال رہےکہ پاکستان آسٹریلیا کی وائٹ بال سیریز راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے، راولپنڈی اسٹیڈیم میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جانا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 29 مارچ کو شیڈولڈ ہے۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہےکہ صورت حال واضح ہونےکے بعد بیک اپ پلان پر عمل کیا جائےگا، بیک پلان تیار ہے ، وائٹ بال سیریز لاہور میں کرائی جا سکتی ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹیسٹ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ لاہورمیں شیڈولڈ ہے، وائٹ بال سیریز بھی لاہور میں ممکن ہو سکتی ہے۔