جی 20 ممالک نے عالمی ٹیکس اصلاحات کی منظوری دے دی

31  اکتوبر‬‮  2021

جی  ٹوئنٹی رہنما تاریخی کارپوریٹ ٹیکس معاہدے پر متفق ہوگئے،دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے رہنماؤں نے عالمی معاہدے کی منظوری دے  دی  ہے جس کے تحت بڑے کاروباری اداروں کے منافع پر کم از کم 15 فیصد ٹیکس لگے گا۔

جی 20 سمٹ کی سائیڈ لائن میں کہا کہ آج جی 20 ممالک کے سربراہان مملکت نے نئے بین الاقوامی ٹیکس قوانین پر ایک تاریخی معاہدے کی توثیق کی، جس میں کم از کم عالمی ٹیکس شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام یکطرفہ کارپوریٹ ٹیکس لگانے کی نقصان دہ دوڑ کو ختم کر دے گا۔ اٹلی کے شہر روم میں جی 20 سربراہی اجلاس  جاری  ہے۔  وبائی مرض کورونا کے بعد سےجی ٹوئنٹی رہنماؤں کا یہ پہلا ذاتی اجتماع ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اور کوویڈ  نائنٹین بھی سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

صدر جوبائیڈن نےایک ٹوئٹر پیغام میں لکھاہےکہ یہاں  دنیاکی جی ڈی پی کےاسی فیصد کی نمائندگی کرنے والے رہنماوں نے ڈیل کی حمایت کی ہے۔ یہ صرف ایک ٹیکس ڈیل سے زیادہ ہے – یہ ہماری عالمی معیشت کو نئی شکل دینے اور ہمارے لوگوں کے لیے ڈیلیور کرنے کے لیے کردار ادا کرے گا۔

اس کے عللاوہ  ، امریکا کی طرف سے تجویز کردہ ٹیکس ڈیل، اتوار کو باضابطہ طور پر اپنائے جانے کی توقع ہے جس کے بعد اسے 2023 تک نافذ کر دیا جائے گا۔جی 20 گروپ جو 19 ممالک اور یوروپی یونین پر مشتمل ہے ، روم میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں چین کےصدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ویڈیو لنک کے ذریعے  شرکت کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved