سی پیک پر کام سست ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اسدعمر

18  ستمبر‬‮  2021

وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے سی پیک اتھارٹی خالد منصور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو سی پیک پر بات کرتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے کیونکہ ایسی خبروں پر دنیا کی نظر یں ہوتی ہیں، تنقید کریں لیکن ایسا تاثر نہ دیں کہ جیسے یہ منصوبہ بند ہو گیا۔  انہوں نے کہا کہ تنقیدی عناصرامید کر رہے تھے کہ چینی سفارتخانہ بھی ان کے بیانات کے ردعمل میں کوئی وضاحتی بیان جاری کرے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے سے بہت سے ممالک نا خوش ہیں،  منفی خبروں سے ان کے پراپیگنڈے کو ہوا ملتی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان کی صورتحال کے باعث سیکیورٹی کے چیلنجز آ رہے ہیں لیکن وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت، آرمی چیف اور دیگر سیکیورٹی حکام نے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں اور چین کے ساتھ سیکیورٹی کے انتظامات شیئر بھی کئے گئے ہیں جس نے اضافی سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں میں منصوبے مکمل بھی ہوئے اور نئے بھی شامل کئے گئے، ہم نے صنعت کو سی پیک میں شامل کیا جس کے اب تین بڑے حصے شامل ہیں۔جہاں سالوں سے کچھ نہیں ہو رہا تھا وہاں اربوں کے منصوبے منظور ہوئے، اگلے ماہ کراچی سرکلر منصوبہ بھی آجائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved