بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بد ترین شکست

31  اکتوبر‬‮  2021

نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ نے 111 رنز کا آسان ہدف 15 اور میں مکمل کر لیا۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 111 رنز کا آسان ہدف دیا ،ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پراعتماد بیٹنگ کا آغاز کیا۔ اوپنرز نے نیوزی لینڈ کو 24 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن پھر مارٹن گپٹل بمراہ کی سلو گیند کو سمجھ نہ سکے اور 20 رنز بنانے کے بعد کیچ ہو گئے۔ مچل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 35 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ نصف سنچری مکمل نہ کر سکے اور بمراہ کی دوسری وکٹ بن گئے۔

دبئی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم معرکے میں بھارتی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارتی بیٹسمینوں کی کیویز بولرز کے سامنے ایک نہ چلی اور یکے بعد دیگرے  وکٹیں گرتی رہیں جبکہ بیٹس مین بھی کوئی خاطر خواہ رنز نہ بناسکے۔بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے جڈیجا 26 اور ہاردک پانڈیا 23 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان کوہلی بھی کویز بولرز کو پریشان نہ کرسکے اور وہ 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولڈ نے 3 اور ایش سودھی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ بھارت، نیوزی لینڈ کو اب تک کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست نہیں دے سکا۔دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچز کھیلے گئے ہیں اور دونوں میں ہی نیوزی لینڈنے بھارت کو شکست دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved