بابر اعظم اور رضوان کی شاندار بیٹنگ، کراچی ٹیسٹ بچا لیا

16  مارچ‬‮  2022

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستانی کپتان بابر اعظم نے چوتھی اننگز میں 607 منٹ کریز پر ٹھہر کر جدوجہد کی تاہم میچ پاکستان کے حق میں نہ کرسکے،آسٹریلیا کے 506 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان ٹیم 7 وکٹوں پر 443 رنز بناسکی۔ تین میچز کی سیریز اب تک 0-0 سے برابر ہے،کھیل کے پانچویں روز پاکستان کو جیت کیلئے 314 رنز جبکہ آسٹریلیا کو 8 وکٹیں درکار تھیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 192 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو بابر اعظم 102 اور عبداللہ شفیق 71 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے محتاط انداز میں اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا گیا تاہم عبداللہ شفیق 96 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور پیٹ کمنز کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد محمد رضوان اور بابر اعظم نے ریکارڈ شراکت داری قائم کی۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں پاکستان پہلی اننگز میں 148 رنز پر ڈھیر ہو گیا تھا جبکہ آسٹریلیا نے دوسری اننگز 97 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لیے 506 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved