بابر اعظم کے نام ایک اور ریکارڈ، پہلے ایشین کھلاڑی بن گئے

16  مارچ‬‮  2022

بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا، پہلے ایشین کھلاڑی بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں دس گھنٹے بیٹنگ کرنے والے پہلے ایشین بن گئے۔

کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں بابر اعظم نے 607 منٹ بیٹنگ کی اور 196 رنز  بنائے،بابر اعظم ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں دس گھنٹے بیٹنگ والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بھی بن گئے ہیں، ان سے قبل  انگلینڈ کے مائیک ایتھرٹن نے جنوبی افریقا کے خلاف چوتھی اننگز میں 643 منٹ بیٹنگ کی تھی۔

بابر اعظم چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ بالز کھیلنے والے پاکستانی بیٹر بھی بن گئے ہیں، بابر اعظم سے قبل چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ بالز 369 شعیب ملک نے کھیلی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved