دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا سے بھوک کا خاتمہ کرنے کیلئے جتنا پیسہ چاہیے میں دینے کو تیار ہیں، عالمی ادارہ خوراک دنیا سے بھوک ختم کرنے کا طریقہ کار وضح کرے۔
ایلون مسک نے امریکی لیکچرار ڈاکٹر ایلی ڈیوڈ کی جانب سے ٹوئٹ کے جواب میں کہی، ڈاکٹر ایلی ڈیوڈ نے سی این این کی خبر شیئر ٹوئٹ کی تھی جس میں اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے خوراک نے اپنے اعدادوشمار کی بنیاد پر کہا تھا کہ دنیا سے بھوک کے خاتمے کیلئے 6 ارب ڈالر کی رقم چاہیے ہو گی، عالمی ادارہ برائے خوراک کا کہنا تھا کہ یہ 6 بلین ڈالر ایلون مسک کے اثاثوں کے صرف 2 فیصد سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
If WFP can describe on this Twitter thread exactly how $6B will solve world hunger, I will sell Tesla stock right now and do it.
— Elon Musk (@elonmusk) October 31, 2021
ایلون مسک کا اس ٹوئٹ کے جواب میں کہنا تھا کہ عالمی ادارہ خوراک دنیا کے بھوک مٹانے کا پروگرام واضح کرے میں اپنی کمپنی ٹیسلا کے 6 ارب ڈالرز کے شیئرز فوری فروخت کرکے رقم ان کے حوالے کر دوں گا۔
ایلون مسک کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو رقم وہ دیں گے اس کے حساب کی جانچ پڑتال آزادانہ طور پر کی جائے گی تاکہ عوام الناس کو مکمل طور پر آگاہی رہے کہ دئیے جانے والے 6 ارب ڈالرز کہاں اور کیسے خرچ کئے گئے ہیں۔