صحت مند رہنے کے لئے سبزیوں کا استعمال کیوں ضروری ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

18  مارچ‬‮  2022

سبزیوں کا استعمال صحت مند زندگی کے لئے بےحد ضروری ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیاں ہمارے جسم میں توانائی پیدا کرتی ہیں اور کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔سبزیاں وٹامنز اور معدنیات کے سب سے سستے ذرائع میں سے ایک ہیں، ماہرین غذائیت ہمیشہ سبزیوں کے زیادہ استعمال کرنے اور سُرخ گوشت سے پرہیز کرنے کی تجویز دیتے ہیں، کیونکہ جہاں سُرخ گوشت ہمارے لئے نقصان دہ ہے وہیں سبزیاں بھرپور غذائیت اور توانائی فراہم کرتی ہیں۔

سبزیوں کے صحت سے متعلق فوائد

ہاضمے کے لئے مفید

سبزیاں آپ کو صحت مند رہنے میں کس طرح مدد کرتی ہیں ماہرین نے اس حوالے سے بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ سبزیوں میں غذائی ریشے کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو ہاضمہ کی صحت کو بہتر بناتی ہے، یہ ریشے ناقابل ہضم کاربوہائیڈریٹ ہیں جو نظام ہاضمہ کے ذریعے خوراک کو منتقل کرنے میں مدد کرتے ہیں اور ہاضمہ بہتر بناتے ہیں۔

امراضِ قلب سے حفاظت

سبزیاں دل کی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہیں اور دل کے دورے، ہائی بلڈ پریشر، لو بلڈ پریشر اور دیگر امراضِ قبل سے محفوظ رکھتی ہیں کئی مطالعات اور رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سبزیوں کا زیادہ استعمال قلبی امراض سے متعلق اموات کی شرح کو کم کرنے اور خطرے کے عوامل کو دور کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے، سبزیوں میں سیر شدہ چربی، ٹرانس چربی اور کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے سبزیوں کی یہی خصوصیات انہیں صحتمند غذا بناتی ہیں۔

کینسر سے تحفظ

ماہرین کہتے ہیں کہ کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے پودوں پر مبنی غذائیں، خاص طور پر سبزیوں کا استعمال کرنا چاہیے، سبزیوں میں موجود منرلز، وٹامنز غذائی ریشے خاص طور پر اینٹی آکسیڈنٹس، جسم کے خلیوں کو آکسیڈیٹیو نقصان سے بچاتے ہیں، اس طرح کینسر کے خطرے کو کم کرتے ہیں، ماہرین کینسر کے شکار مریضوں کو مختلف سبزیاں زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

اینٹی سوزش

سبزیاں وہ بہترین غذا ہیں جو آپ کے جسم میں ہونے والی مختلف سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں کیونکہ سبزیاں اینٹی آکسیڈینٹ اور فائٹو کیمیکلز سے بھرپور ہوتی ہیں جو سوزش کو دور کرنے کے لئے بہترین جُز ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سبزیوں سے بھرپور غذا آپ کو تمام ضروری غذائی اجزاء فراہم کر سکتی ہے اور ان کا روزانہ استعمال آپ کو بہت سی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے کم تیل اور کم مصالحے میں تیار کی گئی سبزیوں کے استعمال سے آپ بلڈ پریشر، امراضِ قلب، معدے کے امراض اور کئی جلدی سے بچ سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved