موٹر وے پولیس نے نشے سے عادی افراد کو ڈرائونگ سے روکنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعرف کرا دی ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹرویزانعام غنی کی ہدایت پرقومی شاہراہ پرجدیدٹیکنالوجی کا استعمال متعارف کرا دیا،قومی شاہراہ پرشراب نوشی کےزیراثرڈرائیورز کے خلاف سختی سے نپٹا جائگا۔موٹروے پولیس کا نشےکےزیراثرڈرائیونگ کرنےوالےڈرائیورزکےخلاف اہم اقدام، قومی شاہراہ پر بریتھ اینالائز ( سانس کا معائنہ کرنیوالا آلہ )ٹیکنالوجی متعارف کروا دی گئی، موٹرویز اورقومی شاہراہ پر حادثات میں کمی کےلیےجدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیاجارہاہے۔
ڈی آئی جی این فائیو سینٹرل زون کا کہنا ہے کہ نشےکےعادی ڈرائیورزکی بریتھ اینالائزرآلے کی مدد سےشناخت ہوگی۔