دونوں کرکٹرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حالیہ میچوں میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔
وزیر اعظم عمران خان سے معروف کرکٹرز سر ویوین ریچرڈز اور ڈیویڈ گوور کی اسلام آباد میں ملاقات۔
ملکی کرکٹ کے فروغ بلخصوص کم عمر کھلاڑیوں کے لیے سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال۔ pic.twitter.com/0tQnWBw72Q
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) November 1, 2021
اسلام آباد – (اے پی پی): معروف کرکٹرز سر ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور نے پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملکی کرکٹ کے فروغ بالخصوص کم عمر کھلاڑیوں کے لئے سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے،ہر علاقے میں کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایات دی ہیں تاکہ بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع میسر آسکیں۔