دنیا کی پہلی فور سیٹر فضائی ٹیکسی کی رونمائی

20  مارچ‬‮  2022

سلوواکین انجینیئرنگ کمنی نے دنیا کی پہلی فور سیٹر اڑنے والی ٹیکسی کی رُونمائی کر دی۔ یہ ٹیکسی پانچ سال کے عرصے میں لانچ کر دی جائے گی۔

ایرو موبِل کے AM NEXTنامی اس ہاف لائٹ ایئر کرافٹ وہیکل کو 2027 میں لانچ کیے جانے کا منصوبہ ہے۔یہ اپنے موڈز کے درمیان تبدیلی تین منٹ کے اندر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کمپنی کو امید ہے کہ ان کی اڑنے والی اس سواری کی سروس شہروں کے درمیان 100 سے 500 کلومیٹر کا سفر کرنے والے مسافروں کا قیمتی وقت بچائے گی۔کمہنی کا کہنا تھا کہ مسافر کھڑکیوں کی سیٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اور آسانی اور سکون کے ساتھ کام، آرام یا نظاروں سے محظوظ ہو سکیں گے۔

تاہم، اڑنے والی اس ٹیکسی کی قیمت یا اس میں سفر کرنے والے مسافروں سے وصول ہونے والے کرائے کے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ہیں۔

 AM NEXT ایرو موبِل کی 4.0 فضائی کار کا ایک تسلسل ہے جس کی پہلی بار رُونمائی جون 2017 میں بین الاقوامی پیرس ایئر شو میں کی گئی تھی۔

دوسیٹوں والی یہ پُرتعیش گاڑی 360 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک اُڑ سکتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved