قومی صحت کارڈ کی فراہمی ریاست مدینہ کی جانب بنیادی قدم ہے،یاسمین راشد

20  مارچ‬‮  2022

میڈیا سے بات کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے قومی صحت کارڈ سے متعلق آگاہی دی۔

تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان قومی صحت کارڈ سے متعلق آگاہی کیلئے عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کے ذریعے عوام سالانہ دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ  حکومت صوبے کی عوام کو صحت کارڈکی سہولت فراہم کرنے کیلئے چارسوارب روپے کی خطیررقم خرچ کررہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کارڈ کے ذریعے کسی بھی منتخب سرکاری ونجی ہسپتال سے مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکتےہیں۔صوبائی وزیرصحت نے کہا کہ عوام میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ سے متعلق خصوصی آن لائن آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ یہ  منصوبہ گیم چینجرثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت کارڈ سے متعلق عوام کی رہنمائی کیلئے تمام منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں میں ہیلپ کاؤنٹرزقائم کیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved