اسکاٹ لینڈ میں جاری عالمی موسمیاتی کانفرنس میں صدر جو بائیڈن افتتاحی کلمات کے دوران سوتے ہوئے دکھائی دئیے، یہ منظر دیکھ کر امریکی حکومت کے اہلکار نے انہیں آکر جگایا۔
تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ میں جاری موسمیاتی تبدیلیوں کے متعلق کانفرنس میں امریکی صدر جوبائیڈن سوتے دکھائی دئیے، عالمی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن نے 22 سیکنڈ تک اپنے آنکھیں بند رکھیں، پھر ان کے ایک معاون نے ان کے پاس جا کر انہیں نیند سے جگایا۔ یہ اس کانفرنس میں دوسری بار ہوا، اس سے پہلے بھی امریکی صدر نے کچھ دیر کیلئے اپنی آنکھیں بند رکھیں پھر اچانک آنکھیں کھول کر سر ہلایا۔
Biden appears to fall asleep during COP26 opening speeches pic.twitter.com/az8NZTWanI
— Zach Purser Brown (@zachjourno) November 1, 2021
جب معاون نے امریکی صدر کو جگایا تو انہوں نے تالیاں بجاکر اپنی توجہ دوبارہ کانفرنس کی طرف کردی، اور بعد میں صدر بائیڈن اپنی آنکھوں کوبھی رگڑتے رہے۔
امریکی صحافی زچپرسر براؤن نے ان کی ویڈیو ٹوئٹ کر دی جو بہت وائرل ہو گئی، اس واقعے کو لیکر ان کی عمراور انکی صحت پر تبصرے ہوتے رہے۔
یاد رہے کہ جوبائیڈن امریکہ کے معمر ترین صدر ہیں جن کی عمر 79 سال ہے اور اس قبل اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بیننٹ کے ساتھ ملاقات میں بھی امریکی صدر سو گئے تھے۔