روزانہ 2 عدد لونگ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

21  مارچ‬‮  2022

لونگ پاکستانی و ہندوستانی کھانوں میں استعمال کیا جانے والا ایک خوشبودار مصالحہ ہے، لیکن اس کی بہترین خصوصیات کی وجہ سے اس کا استعمال ہربل دواؤں اور کئی گھریلو نسخوں میں بھی کیا جاتا ہے۔

لیکن روزانہ 2 عدد لونگ چبا کر کھانے سے آپ کو کونسے بہترین فوائد حاصل ہو سکتے ہیں آیئے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔روزانہ لونگ کھانے کے فوائد
مدافعتی نظام میں بہتری

لونگ ہمارے جسم میں سفید خون کے خلیوں کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے، جو انفیکشن سے لڑنے میں ہماری مدد کرتے ہیں، اور یہ ہمارے مدافعتی نظام کو تیز کرتی ہے۔
نظامِ ہاضمہ کے لئے مفید

لونگ کو ہاضمے کے مسائل کے حل کے لئے سالوں سے استعمال کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ ہاضم انزائمز کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے، لونگ کھانے سے متلی بھی دور ہوتی ہے، جبکہ لونگ میں موجود ریشہ یعنی فائبر کی وافر مقدار ہاضمہ صحت کو فروغ دیتا ہے اور قبض دور کرتا ہے لونگ کا استعمال پاؤڈر کی شکل میں کریں یا اسے شہد میں ملا کر چبا لیں دونوں طریقوں سے استعمال مفید ہے۔

دانت کے درد میں مفید

دانت کی تکلیف دور کرنے کے لئے لونگ کا استعمال بہترین ہے، یہ دانت کے درد کو فوری دور کرتی ہے اور منہ کے جراثیم بھی ختم کر دیتی ہے، جس بھی دانت میں درد ہو وہاں لونگ رکھ لیں اور دانتوں کے بیچ میں دبا لیں جیسے جیسے اس کا عرق نکلے گا درد دور ہو جائے گا۔
صحت مند جگر

لونگ کا استعمال جگر کو صحت مند رکھنے کے لئے بھی مفید ہے، یہ جگر کی سوزش دور کرتی ہے، روزانہ لونگ کا استعمال جگر کے امراض سے محفوظ رکھنے کا بہترین زریعہ ہے۔
جوڑوں اور ہڈیوں کو مضبوط بنائے

لونگ میں فلیونائیڈ، مینگنیس اور دیگر ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس میں موجود اجزاء ہڈیوں کی کثافت کو بڑھاتے ہیں جوڑوں اور ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved