وزیر صحت کی اپنی صحت سے متعلق زیر گردش افواہوں کی تر دید

21  مارچ‬‮  2022

اپنی صحت سے متعلق  افواہوں  کی  ڈاکٹر یاسمین راشد نے  سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری بیان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت  پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ’میں اُن تمام لوگوں کی شُکر گُزار ہوں جنہوں نے میرے لیے دُعا کی اور جو میری صحت سے متعلق فکرمند ہیں۔‘ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال سے متعلق خبریں زیرِ گردش تھیں تاہم اب اُنہوں نے خود ان افواہوں کی تردید کردی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ’میں الحمداللّہ بالکل ٹھیک ہوں اور زندہ ہوں۔‘

وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ ’میرے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تمام افواہیں جھوٹی ہیں۔‘

واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں یاسمین راشد کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved