سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ صحت سے متعلق مستند رپورٹوں کی بنیاد پر ہی حج سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ حج سے متعلق تمام عوامل پُرسکون، امن و سلامتی کے ساتھ مکمل ہوں ۔سعودی وزیرِ حج نے کہا کہ صحت سے متعلق اداروں کے تعاون سے عازمین کی تعداد کا اندازہ لگایا جارہا ہے، عازمینِ حج کی صحت و سلامتی سب سے مقدم ہے۔