پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹرز انضمام الحق اور مشتاق احمد نے بھی آج بھارت کے خلاف افغانستان کی فتح کی پیش گوئی کردی۔
سابق کرکٹر انضمام الحق نے کہا کہ افغانستان بھارت کو ہراسکتا ہےکیوں کہ اس وقت بھارت دباؤ میں ہے، اس لیے وہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے یا تو افغانستان کو باہر کر دے گا یا ایک طرف میچ ہار جائیں گے۔
دوران پروگرام سابق کرکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ افغان ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے، افغان اسپنرز بہت اچھی فارم میں ہیں، اس لیے افغانستان کے پاس جیتنے کا بہت اچھا موقع ہے۔
خیال رہے کہ بھارت اور افغانستان کا اگلا میچ آج شام کو ہوگا، افغانستان اس وقت 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں دوسرے نمبر پر ہے اور اگر اس نے بھارت کو شکست دے دی تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔