بھارتی عدالت نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جواب طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔
اداکار اور ان کے گارڈ کیخلاف ایک ٹی وی صحافی پر مبینہ حملے کا نیا کیس بھارتی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اندھیری میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے سلمان خان اور ان کے گارڈ محمد نواز اقبال شیخ کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔
عدالت نے دونوں کو دفعہ 506 اور 504 کے تحت 5 اپریل 2022 کو طلب کرلیا۔نیوز ایجنسی کے مطابق’ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے سلمان خان کو صحافی اشوک پانڈے کی طرف سے ان کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں دائر کیے گئے مقدمے میں 5 اپریل کو پیش ہونے کے لیے طلب کیا ہے۔ ‘