ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں افغان ٹیم کی سپورٹ کیلئے طالبان حکومت کے حکام ابوظبی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں افغانستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔افغان کرکٹ ٹیم کا بھارت کے خلاف اہم میچ ہے۔ ایسے میں افغان ٹیم کی سپورٹ کیلئے طالبان حکومت حکام ابوظبی اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔طالبان کے نائب ترجمان اور وزرات اطلاعات و ثقافت کے نائب وزیر احمد اللہ واثق نے ابوظبی کرکٹ اسٹیڈیم سے ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے۔
ویڈیو بیان میں نائب وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ بھارت کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کی سپورٹ کیلئے پہنچے ہیں۔
افغانستان دي په هر ډګر کې تل سرلوړی وي pic.twitter.com/YijlctYhTs
— Ahmadullah wasiq (@WasiqAhmadullah) November 3, 2021