سونف کو زمانہ قدیم سے طبی لحاظ سے صحت کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے جو کہ متعدد امراض کی روک تھام میں مدد دے سکتی ہے۔
سونف کے پانی میں کچھ ایسے منرلز پائے جاتے ہیں جو انسانی دماغ کو سکون پہنچاتے ہیں جو کہ پُر سکون نیند سونے کا بھی سبب بنتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق جو افراد اچھی اور پُرسکون نیند سوتے ہیں ان کا وزن نہیں بڑھتااور انسان ہمیشہ صحت مند رہتا ہے۔
سونف کے پانی کے فوائد
سونف کے پانی کے بے شمار فوائد ہیں جن میں ایک یہ بھی ہے کہ یہ انسانی جسم میں نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے۔انسان کے جسم میں اگر میٹابولزم درست کام کرتا ہو اور کھانابھی صحیح ہضم ہوتا ہو تو یہی وزن کو کم کرنے کے لیے کافی ہےجبکہ سونف کا پانی کھانے کو جلد ہضم کرنے کا کام کرتا ہے۔
سونف کا پانی کیسے تیار کیا جائے؟
دو سے تین چھوٹی الائچی ، ایک کھانے کا چمچ سونف، آدھے کھانے کا چمچ سفید زیرہ، ایک چھوٹا ٹکڑا دارچینی، ان تمام چیزوں کو ایک گلاس نیم گرم پانی شامل کرلیں، اس کے بعد اچھی طرح چمچ سے ہلا لیں۔ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک پانی کو ڈھانپ کر رکھ دیں.اس کے بعد تمام اجزاء کا عرق نکل آئے گا اور پانی اپنا رنگ تبدیل کر لے گا۔اس کے بعد چھنی سے چھان کر پانی الگ کر لیں اور رات سونے سے پہلے پی لیں۔