ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز بحیرہ عمان میں امریکی فورسز کی ایرانی آئل ٹینکر پر حملے اور اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ نے بحیرہ عمان میں ایران کے آئل سے بھرے ٹینکر کو چاروں طرف سے گھیر کر اسے حراست میں لینے کی کوشش کی جسے ایران کی بحری افواج نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا ہے۔ایرانی میڈیا نے واقعے کی پر ایرانی فورسز کی کارروائی کی فوٹیج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بحیرہ عمان میں ایران کے تیل برآمد کرنے والے بحری جہاز کو امریکی نیوی نے چوری کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن ایرانی افواج نے ایک ہیلی بون آپریشن کے ذریعے بحری جہاز کا کنٹرول حاصل کیا اور اسے ایران کی سمندری حدود میں لے آئے، اس کے بعد موثر فوجی آپریشن کے ذریعے امریکی جہازوں کو پرے دھکیل دیا۔
#Iran has released footage of IRGC naval assets intercepting U.S Navy vessels in the Gulf of Oman that were attempting to confiscate Iranian oil exports. pic.twitter.com/tcWmn5D4XY
— Global.TV (@GlobalTelevsion) November 3, 2021
دوسری جانب امریکہ نے آپریشن کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی رپورٹ بے بنیاد ہے، ایرانی جہاز کو قبضے میں لینے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ امریکی جریدے اے پی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گذشتہ ماہ ویتنام کے جھنڈے والے آئل ٹینکر کو اپنے قبضے میں لیا تھا اور امریکی بحریہ صرف اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ متعدد ایرانی ڈرون طیارے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہاز ایسیکس کے قریب پہنچ گئے تھے، لیکن موثر رابطے کے ذریعے صورتحال کو کنٹرول کر لیا۔
Iran seized a Vietnamese-flagged oil tanker in the Gulf of Oman and still holds the vessel off the Iranian city of Bandar Abbas, two U.S. officials told @AP. One official said Iranian Revolutionary Guard troops took control of the MV Southys on Oct. 24. https://t.co/TfjYNpCNnM
— The Associated Press (@AP) November 3, 2021
یاد رہے کہ امریکہ اور عالمی طاقتیں ایران کے ساتھ 2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی چاہتی ہیں جس کیلئے ایران نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک امریکی صدر جو بائیڈن اس بات کی ضمانت نہیں دیتے کہ واشنگٹن مستقبل میں جوہری معاہدے سے پھردستبردار نہیں ہو گا،یہ مذاکرات ناکام ہوں گے۔ ایران کی طرف سے جوہری مذاکرات کی بحالی پر رضامندی کے ساتھ ہی امریکہ اور ایران کے تعلقات میں پھر سے کشیدگی دیکھنے میں آرہی ہے۔