ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 43 ہزار 901 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 580 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.32 فیصد رہی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28496 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 75158 تک جاپہنچے ہیں۔
Statistics 4 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 43,901
Positive Cases: 580
Positivity %: 1.32%
Deaths : 19
Patients on Critical Care: 1247— NCOC (@OfficialNcoc) November 4, 2021
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 554 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 24085 ہوگئی ہے۔