بھارت سے شکست کے بعد افغان کرکٹ بورڈ کا بیان آگیا

4  ‬‮نومبر‬‮  2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو شکست دے دی ہے۔

بھارت نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 66 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

افغانستان اور بھارت کے میچ پر انگلیاں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں اور سوشل میڈیا پر فکسڈ  کا ٹاپ ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔بھارت کی پہلی فتح متنازع بن گئی۔

بھارت سے شکست کے بعد افغان کرکٹ بورڈ کا بیان سامنے آیا ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ نے بھارت کو جیت کی مبارکبادی دی ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف اگلے میچ پر نظریں رکھیں گے اور پوری تیاری کے ساتھ کھیلیں گے ۔

دوسری جانب فغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی اوپنرز نے افغان  بولرز کو بڑی بڑی شاٹ کھیلنا شروع کیں تو ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ فکسڈ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved