محمد رضوان نے کہا ہے کہ آپریشن کے لیے مالی امداد کی درخواست کرنے والے بچے سے رابطہ کرلیا۔
محمد رضوان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے اور شاہد آفریدی نے اس بچے سے رابطہ کرلیا ہے، لالہ کا شکریہ کہ اس کا خیال رکھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہد آفریدی آپ لاکھوں کی امید ہیں۔یاد رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ایک مداح نے شاہد آفریدی اور محمد رضوان سے اپنے بیٹے کا آپریشن کروانے کی اپیل کی تھی۔
Lala @SAfridiOfficial and I spoke about this child. Thank you Lala for taking care of him. You are hope for millions. #Respect #Hope https://t.co/UTFE9DT8pk
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) March 24, 2022
کم سن بچے اور اُس کے والد کے ہاتھ میں پلے کارڈ موجود تھا جس پر لکھا تھا کہ ’خدارا! شاہد آفریدی اور محمد رضوان میرے بیٹے کا آپریشن کروا دیں۔