آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

4  ‬‮نومبر‬‮  2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کوآسانی سے 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اپنی اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی ٹیم رن ریٹ کی بنیاد پر گروپ 1 میں دوسری پوزیشن پر چلی گئی۔

دبئی میں جاری میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلادیش کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 73 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلادیش کی جانب سے شمیم حسین نے 19 ، محمد نعیم نے17 اور محمود اللہ نے 16 رنز بنائے۔

جواب میں آسٹریلیا نے جارحانہ بیٹنگ کی اور محض ساتویں اوور کی دوسری گیند پر ٹارگٹ پورا کرکے نہ صرف اپنا رن ریٹ بہتر کیا بلکہ گروپ میں دوسری پوزیشن پر بھی قبضہ کر لیا۔

ایڈم زیمبانےصرف 19 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے گئے۔بنگلادیش کی جانب سے تسیکن احمد اور شورف الاسلام نے ایک ایک وکٹ لی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved