قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس 8 نومبر کو طلب، کن امور پر گفتگو کی جائے گی؟

4  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے  قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس 8 نومبر بروز سوموار قومی اسمبلی کے مرکزی ہال میں طلب کر لیا ہے، اجلاس میں قومی سلامتی اور علاقائی سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر عسکری قیادت بریفنگ دے گی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اس اجلاس  کیلئےوفاقی کابینہ کے اراکین، وزرائے اعلیٰ، آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم اور اراکین اسمبلی و سینیٹ سمیت 80 سے زائد شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔اجلاس 8 نومبر 2021ء کی صبح 11 بجے شروع ہو گا۔

اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت پیپلزپارٹی نے اجلاس میں شرکت کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ شرکت کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا یہ تیسرا اجلاس ہوگا، اس سے قبل آخری اجلاس ستمبر 2021ء میں افغانستان  میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیلئے منعقد ہوا تھا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سےمذکورہ اجلاس کے جاری کئے گئے ایجنڈے کے مطابق اراکین کمیٹی اسپیکر سے اجازت طلب کر کے کسی بھی معاملے پر گفتگو کر سکتے ہیں، اسی لئے توقع کی جا رہی ہے کہ اپوزیشن کے اراکین کی جانب سے ٹی ایل پی اور حکومت کے مابین کئے گئے معاہدے پر گفتگو کی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved